کامیاب جوان پروگرام :آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 22 اپریل، 2021

کامیاب جوان پروگرام :آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع

اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تعاون سے ماہی گیروں کیلئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کےتعاون سے ماہی گیروں کیلئے شعبے میں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع پانےکاسنہری موقع ہے ، پروگرام کے تحت حکومت پاکستان حکومت وزارت بحری امور کے ساتھ ملکر قرض فراہم کرے گی، مختلف بینکوں کے اشتراک سے آسان شرائط پر قرض فراہم کیے جائیں گے تاکہ ماہی گیری کوپاکستان کےلیےمنافع بخش شعبہ بنایاجاسکے اورماہی گیرخوشحال ہوسکیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیری شعبےکوفروغ دینےکیلئےسہولتیں فراہم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں عمران خان آج ماہی گیروں کوبااختیاربنانےکاپروگرام لانچ کریں گے۔

منصوبےکاآغازکامیاب جوان پروگرام کےتحت وزارت بحری امورکےتعاون سےکیا جائے گا ، مرکزی تقریب آج شام4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔

The post کامیاب جوان پروگرام :آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3elgFue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear