پنجاب میں گزشتہ روز کی نسبت کورونا سے اموات میں 50 فیصد کمی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 22 اپریل، 2021

پنجاب میں گزشتہ روز کی نسبت کورونا سے اموات میں 50 فیصد کمی

لاہور : پنجاب میں کوروناسےاموات گزشتہ روزکی نسبت 50 فیصد کم ریکارڈ کی گئی، 24گھنٹوں کےدوران کورونا سے 54افراد جاں بحق ہوئے ،گزشتہ روزپنجاب میں کوروناسے103افرادکا انتقال ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے ک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2902 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 279,437 ہو گئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 54 افراد کا انتقال ہوا، جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 7718 تک جاپہنچی۔

اموات کی یہ تعداد گذشتہ روز کی نسبت 50 فیصد کم ہے ، گذشتہ روز پنجاب میں 103 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ 1466 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ننکانہ 3، قصور 12، شیخوپورہ 35، راولپنڈی  133، جہلم 20، اٹک 11،چکوال 17 ، مظفرگڑھ 16، حافظ آباد 22 اور گوجرانوالہ 46 میں کیسز سامنے آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سیالکوٹ 45، نارووال 6، گجرات 10، منڈی بہاؤالدین 18، ملتان 204، خانیوال 23، راجن پور 7، لیہ 14، ڈیرہ غازی خان 32 اور وہاڑی میں 18 ، فیصل آباد 179، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 15، جھنگ 47 اور رحیم یار خان میں 83 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح سرگودھا 110، میانوالی 1،خوشاب 4، بہاولنگر 13، بہاولپور 103، لودھراں 8، بھکر 61، ساہیوال 31، پاکپتن 21 اوراوکاڑہ میں 61 کیس سامنے آئے۔

The post پنجاب میں گزشتہ روز کی نسبت کورونا سے اموات میں 50 فیصد کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vbdJXL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear