بھارت میں کورونا سے تباہی، پاکستان کا بھارتی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 24 اپریل، 2021

بھارت میں کورونا سے تباہی، پاکستان کا بھارتی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے بھارت سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا ہمیں سیاسی غورو فکر سے بالاتر ہوکرانسانیت کیلئے سوچنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے نتاظر میں بھارت سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھارت کے عوام سے حمایت کااظہارکرتے ہیں، وبانےہمارےخطے کو سخت نقصان پہنچا ہے، پاکستانی عوام کی طرف سےبھارتی متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کااظہارکرتاہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی غورو فکر سے بالاتر ہوکرانسانیت کیلئے سوچنا چاہیے، پاکستان سارک ممالک سےمل کروباکوشکست دینے کیلئے کام کر تا رہے گا۔

خیال رہے کورونا نے بھارت میں تباہی مچادی ہے ، ایک دن میں کوروناکے3لاکھ46ہزارکیسزرپورٹ اور کوروناسے 2624 اموات ہوئیں۔

بھارت کادارالحکومت نئی دہلی کورونا سےسب سےز یادہ متاثر ہے ، نئی دہلی میں ریکارڈ 353افرادجان سے گئے اور 27ہزارکیسزرپورٹ ہوئے۔

نئی دہلی میں اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت اور بسترکم پڑگئے ہیں اور نئی دہلی کے3اسپتالوں نے ایک گھنٹے کی آکسیجن رہ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

The post بھارت میں کورونا سے تباہی، پاکستان کا بھارتی عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dOtBJK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear