‘ناموس رسالت کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا عمران خان کا اہم مشن’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 20 اپریل، 2021

‘ناموس رسالت کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا عمران خان کا اہم مشن’

لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کااہم مشن ناموس رسالت کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا ہے، ناموس رسالت کامقدمہ جس بےباکی سےعمران خان نےلڑااس کی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں صرف عمران خان نےناموس رسالت سےمتعلق بات کی، سوائےکپتان کے کوئی کفارکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات نہ کرسکا، حساس معاملےپرجلاؤگھیراؤسےملکی املاک کونقصان پہنچایاگیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی سربراہ مملکت نےلائحہ عمل ترتیب نہ دیاجس سے اقوام عالم کو واضح پیغام دیا جاسکے، عمران خان کااہم مشن ناموس رسالت معاملےپرعالم اسلام کومتحدکرناہے، ناموس رسالت کامقدمہ جس بےباکی سےعمران خان نےلڑااس کی مثال نہیں ملتی۔

The post ‘ناموس رسالت کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا عمران خان کا اہم مشن’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gptFSc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear