کرونا وبا میں تشویش ناک تیزی، ایک دن میں 157 افراد جاں بحق - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 24 اپریل، 2021

کرونا وبا میں تشویش ناک تیزی، ایک دن میں 157 افراد جاں بحق

اسلام آباد: نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا کی زد میں آ کر 157 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید ایک سو ستاون مریض انتقال کر گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے نتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی۔

کورونا کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم نے کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے فوج طلب کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج بھی طلب کر لی ہے، فوج طلب کرنے کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے، اس فیصلے کے بعد پاک فوج نے اسلام آباد میں ذمہ داری سنبھال لی ہے اور انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا گیا ہے۔

The post کرونا وبا میں تشویش ناک تیزی، ایک دن میں 157 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gz6i8C

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear