مودی سرکاری کے زرعی قوانین سے پریشان کسان نے اپنی فصل تباہ کردی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 مارچ، 2021

مودی سرکاری کے زرعی قوانین سے پریشان کسان نے اپنی فصل تباہ کردی

نئی دہلی : بھارت کے زرعی قوانین سے پریشان کاشتکاروں نے اپنی تیار فصلوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فصلوں کو تباہ کرنے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیس ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے ہاشم پورہ گاوٗں میں پیش آیا، جہاں مہربان ملک نامی کسان نے اپنی ہی تیار کردہ فصل کو تباہ کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مہربان ملک بھارتیہ کسان یونین کے سیکریٹری عثمان ملک کے بھائی ہیں، جنہوں نے اپنی 4 بیگھہ زمین پر کھڑی گیہوں کی تیار فصل پر ٹریکٹر چلا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ دیگر کاشتکاروں نے مہربان ملک کو روکنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ نہیں مانا اور فصل پر ٹریکٹر لے ڈورا۔

غصہ میں پریشان کاشتکار کا کہنا تھا کہ ان قوانین کو لے کر حکومت اڑیل رویّہ اپنائے ہوئے ہے اور کاشتکاروں کے مطالبات پورے کرنے کو تیار نہیں ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے سیکریٹری عثمان ملک نے مرکزی حکومت سے کسانوں کے خلاف بنائے گئے ان تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

The post مودی سرکاری کے زرعی قوانین سے پریشان کسان نے اپنی فصل تباہ کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bnUJhO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear