
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر اختلافات بڑھ گئے، پی پی اور جےیوآئی کو خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی پی اور جےیو آئی ف کے پی سے ایک سینیٹ نشست ضائع ہونے پر بھی برہم ہیں۔
پیپلزپارٹی ذرایع کے مطابق ن لیگ خیبرپختونخوا سے سینیٹ سیٹ ضایع ہونے کی ذمےدار ہے۔
اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ کےپی میں ن لیگی امیدوار کی وجہ سے پی ڈی ایم کی سیٹ ضائع ہوئی، خیبرپختونخوا میں ن لیگ کی وجہ سے پی ڈی ایم کو سینیٹ کی 2نشستیں ملیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی امیدوار کی وجہ سے پی ڈی ایم امیدواروں کا ووٹ بینک متاثر ہوا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو سینیٹ الیکشن پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔
The post پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30mtE88
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear