
اسکردو: کےٹو پر سرچ آپریشن میں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی ، سرچنگ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو جدید کیمرے فراہم کر دیے گئے، آج موسم میں بہتری کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق کےٹو پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن پانچویں دن میں داخل ہوگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی، گزشتہ روزموسم کی خرابی کےباعث ریسکیوآپریشن معطل رہا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ آج موسم میں بہتری کی امید ہے، کے ٹو پر برفباری رک چکی ہے،موسم ابرآلوداورسرد ہے، برفیلی ہواؤں کادباؤ بدستور موجود ہے اور درجہ حرارت آج بھی منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈتک گرچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیوسرچنگ ٹیمیں بیس کیمپ پرموجود ہے ، موسم صاف ہوتےہی فضائی سرچنگ شروع کی جائےگی، سرچنگ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو جدید کیمرے فراہم کر دیے گئے، جدید دوربین اور ہائی ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جارہے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدعلی سدپارہ اورٹیم جمعےکےدن سےلاپتہ ہے۔
گذشتہ روز خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن نہ ہوسکا تھا اور گہرے بادلوں،برف کی وجہ سےہیلی کاپٹرز پروازنہ کرسکے تھے ، وزارت داخہ نے پاک فضائیہ سےکیمروں،جدیدایوانکس کی درخواست کی تھی۔
The post کےٹو پر سرچ آپریشن :جدید کیمروں کی مدد سے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی جائے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36YQ17E
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear