
راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے، محمد رضوان ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کے لئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 28 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے جبکہ پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناتے ہوئے پروٹیز کے خلاف 200 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
حسن علی صرف پانچ رنز بناکر کیشو مہاراج کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 41 اور یاسر شاہ 10 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کو بڑی سبقت دلانے کے لئے کوشاں ہیں۔
Stumps in Rawalpindi!
Pakistan lead by 200 runs with four wickets in hand. Scorecard: https://t.co/uZL7EzF6Gl#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen https://t.co/omlYZ2Z14j pic.twitter.com/IKtK4y6XyQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 6, 2021
اس سے قبل قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز ایک بار پھر عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے جبکہ عابد علی 13 رنز بنا کر کیشو مہاراج کا نشانہ بنے، کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر کیشو مہاراج کو وکٹ دے بیٹھے، فواد عالم 12 رنز بناسکے، اظہر علی نے 33 رنز بناکر ہمت ہار بیٹھے، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لندے اور کیشو مہاراج نے 3، تین وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 201 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی،پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پروٹیز کے 54 رنز کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے، اسی کے ساتھ ہی پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 71 رنز کی سبقت ملی تھی۔
پاکستان راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، جنوبی افریقا کی جانب سے انریخ نارکیا نے 5 اور کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
The post راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیل اینڈرز جنوبی افریقہ کو بڑا ہدف دینے کے لئے کوشاں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2N5IhJz
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear