کراچی: بارہ سالہ بچی کی پراسرار موت، والدہ کا بڑا انکشاف - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 فروری، 2021

کراچی: بارہ سالہ بچی کی پراسرار موت، والدہ کا بڑا انکشاف

کراچی: شہر قائد میں بارہ سالہ بچی مبینہ طور پر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی ہے، بچی کی موت جھولا جھولنے کے دوران ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کےعلاقہ منگھوپیر میں جھولا موت کا پھندا بن گیا،بارہ سال کی بچی گلا گُھٹنےسے دم توڑگئی، ثمینہ کمرے کی چوکھٹ میں دوپٹہ باندھ کر کھیل رہی تھی،دوپٹےکاپھندا بنا کر گلے میں ڈال کر گھومی تو پھندے نےبچی کےگلے کوجکڑ لیا۔

پولیس کےمطابق جاں بحق ہونےوالی بچی ثمینہ کےوالدین گھر پر نہیں تھے، ثمینہ ٹیوشن پڑھ کر واپس آئی تھی اور گھر میں صرف اسکا چھوٹا بھائی تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کی موت کا واقعہ اتفاقی حادثہ تھی۔

دوسری جانب بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے، والدہ کے انکشاف پر پولیس نے بچی کی موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post کراچی: بارہ سالہ بچی کی پراسرار موت، والدہ کا بڑا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rzzlvf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear