جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ارکان اسمبلی کو”ترقیاتی فنڈز” دینے کا نوٹس - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 3 فروری، 2021

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ارکان اسمبلی کو”ترقیاتی فنڈز” دینے کا نوٹس

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس اخباری خبر پر لیا، جسٹس قاضی فائز نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کا اراکین اسمبلی کو فنڈز دینا آئین و قانون کے مطابق ہے؟، فنڈز آئین، قانون، عدالتی فیصلوں کےمطابق ہیں تو معاملہ بند کردینگے، اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کریں۔

جسٹس قاضی فائز کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز آئین و قانون کے مطابق ہوئےتو چیپٹر ختم کردینگے، ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو کارروائی ہوگی اور عدالتی کارروائی پر بینچ کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا جائیگا۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا، جو بھی کام ہوگا وہ قانون، آئین اور عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا، بعد ازاں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں 50 ،50 کروڑ کے فنڈز دینے کااعلان کیا تھا۔

The post جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ارکان اسمبلی کو”ترقیاتی فنڈز” دینے کا نوٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jk5Zhy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear