سوات: غیرت کے نام پر بیوی سمیت 2 افراد کا قتل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 23 فروری، 2021

سوات: غیرت کے نام پر بیوی سمیت 2 افراد کا قتل

سوات: صوبہ کے پی کے ضلع سوات میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ سوات کے علاقے مدین میں پیش آیا، جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کارروائی شروع کی تو ملزم پولیس کے ہاتھ آگیا، جہاں پولیس نے ملزم سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ سوات میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، گذشتہ سال کے مئی کے مہینے میں چھ خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سوات میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل،خاتون زخمی

پاکستان میں گذشتہ کئی سالوں سے خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے اور ان کے تحفظ کو ممکن بنانے کے لیے بہت سارے قوانین بنائے گئے ہیں لیکن آج تک کبھی کسی ادارے نے اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش نہیں کی کہ ان قوانین پر کس حد تک عمل درآمد کیا جاتا ہے اور اگر نہیں کیا جاتا تو ایسی کون سی مشکلات اور رکاوٹیں ہیں جس کے حل کے لیے باقاعدہ اقدامات کرنے کی ضروریات کا اندازہ لگایا جائے۔

The post سوات: غیرت کے نام پر بیوی سمیت 2 افراد کا قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aK0F4r

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear