وبا کے خلاف جنگ، سعودی عرب کے لیے بڑا اعزاز - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 26 جنوری، 2021

وبا کے خلاف جنگ، سعودی عرب کے لیے بڑا اعزاز

ریاض: کوروناوائرس کے حوالے سے تحقیق کرنے والے عرب ممالک میں سعودی عرب پہلے جبکہ عالمی سطح پر 14 ویں نمبر پر آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وبا سے متعلق تحقیق کرنے والے ممالک میں عالمی سطح پر سعودی عرب 17 ویں نمبر پر تھا لیکن اب 14 ویں رینکنگ کی گئی ہے۔

تحقیق سے متعلق فہرست میں عرب ممالک میں سعودی عرب پہلے، جی ٹوئنٹی ممالک میں 12 ویں جبکہ بین الاقوامی سطح پر 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

سعودی وزیر تعلیم حماد الشیخ نے اس اہم اعزاز پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کیوں کہ انہوں نے تحقیق کے شعبے میں بڑے اقدامات اٹھائے۔

سعودی عرب: کورونا وائرس نے لیبر مارکیٹ کو کیسے متاثر کیا؟ اعداد و شمار پیش

ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی یونیورسٹیوں میں تحقیق، جدت اور سائنسدانوں کی حمایت کی، کورونا کی تحقیق میں عالمی سطح پر کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت مہلک وائرس کے علاوہ ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

سعودی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مملکت میں بڑے پیمانے پر وبا سے متعلق تحقیقی رپورٹس سامنے آئیں جبکہ 84 فیصد رپورٹس سعودی یونیورسٹیوں نے شایع کیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اب تک 915 سائنسی تحقیقات پر مبنی مضامین شایع کر چکا ہے۔

The post وبا کے خلاف جنگ، سعودی عرب کے لیے بڑا اعزاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3a5s5jn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear