
ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکوچ نے قرنطینہ کے دوران سڑک پر ٹینس کھیلتے بچوں کو مفید ٹپس دیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹینس اسٹار نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن سے قبل ہوٹل میں قرنطینہ مدت پوری کر رہے ہیں۔
قرنطینہ کے دوران انہیں کمرے کی بالکونی سے سڑک پر کچھ بچے ٹینس کھیلتے ہوئے نظر آئے، جوکووچ نے سڑک پر ٹینس کھیلتے بچوں کو نہ صرف سراہا بلکہ انہیں بالکونی سے ہی کھیل کے حوالے سے مفید ٹپس بھی دیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلین اوپن کا آغاز 8 فروری سے ہوگا۔
جوکووچ نے گزشتہ برس ستمبر میں اٹلی اوپن کے فائنل میں ڈیاگو شوارٹز مین کو شکست دے کر 36 واں ماسٹرز ٹائٹل حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
The post سڑک پر کھیلتے بچوں کو جوکووچ کی ٹپس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39g14L8
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear