پختونخواہ میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران کے خلاف کارروائیاں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 20 جنوری، 2021

پختونخواہ میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران کے خلاف کارروائیاں

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، کئی کو نوکری سے برخاست جبکہ متعدد کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریونیو اہلکار و افسران کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 47 ریونیو افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کرلی گئی، ضلع بنوں میں 10 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 4 کو نوکری سے برخاست کیا گیا جبکہ 2 کو معطل کیا گیا۔

بریفنگ کے مطابق ضلع مردان میں 7 افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے، ضلع صوابی میں 4 افراد کو معطل کردیا گیا جبکہ 2 کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

اسی طرح ضلع کوہاٹ میں 6 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، 1 افسر کو معطل کیا گیا جبکہ 4 کے تبادلے کردیے گئے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی۔

The post پختونخواہ میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران کے خلاف کارروائیاں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3p0ed05

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear