گوجرانولہ: دلخراش واقعہ: ماں اور 4 بچوں کا لرزہ خیز قتل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 21 جنوری، 2021

گوجرانولہ: دلخراش واقعہ: ماں اور 4 بچوں کا لرزہ خیز قتل

گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے ضلع  گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے خاتون اور اس کے چار بچوں کو قتل کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگراں والا میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے چار بچوں کو سفاکانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے، واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون اور بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، قتل کئے جانے والے بچوں کی عمریں دس سال سے کم ہیں، واقعہ دیرینی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت خاتون کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا، دلخراش حادثے سے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post گوجرانولہ: دلخراش واقعہ: ماں اور 4 بچوں کا لرزہ خیز قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iBr2eX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear