اوکاڑہ میں‌ شادی شدہ خاتون بچے سمیت اغوا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 31 دسمبر، 2020

اوکاڑہ میں‌ شادی شدہ خاتون بچے سمیت اغوا

اوکاڑہ : پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود سے شادی شدہ خاتون بچے سمیت اغوا کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں اغوا کی واردات رونما ہوئی جس میں اغواکاروں نے ایک شادی شدہ خاتون کو بچے سمیت اغوا کرلیا۔

مغویہ کی والدہ کی جانب سے پولیس پر ملزمان کو پکڑ کرنے چھوڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹی کو 20 روز قبل خرم نامی شخص نے اپنی تین ساتھیوں سمیت اغوا کیا تھا۔

مدعیہ نے دعویٰ کیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان سے بھاری رشوت کے عوض وصول کی گئی جس کے بعد ملزمان کو چھوڑ دیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، واقعے سے متعلق تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

The post اوکاڑہ میں‌ شادی شدہ خاتون بچے سمیت اغوا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hsfuKA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear