سعودی حکومت کی کورونا ویکسین مہم کے حوالے سے اہم وضاحت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 24 دسمبر، 2020

سعودی حکومت کی کورونا ویکسین مہم کے حوالے سے اہم وضاحت

ریاض : سعودی حکومت نے کرونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کو بھی کرونا ویکسین لینے کی اجازت دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی وزارت صحت کیجانب سے جاری اعلامیے میں اعلان کیا گیا کہ کرونا سے شفا یاب ہونے والے مریضوں کو ویکسین لینے کےلیے 90 روز تک انتظار کرنا ہوگا جس کے بعد کرونا سے صحتیاب ہونے والا شخص عام آدمی کی طرح ویکسین لے سکتا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریاست میں فراہم کی جانے والی ویکسین رجسٹریشن کے عمل سے گزرنے والے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کو دی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے مستقبل میں ویکسیشین کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین فراہم کی جاسکے۔

The post سعودی حکومت کی کورونا ویکسین مہم کے حوالے سے اہم وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34J50RY

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear