سعودی عرب: کریانہ اسٹور کا ملازم ذبح، پولیس کے چھاپے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 24 دسمبر، 2020

سعودی عرب: کریانہ اسٹور کا ملازم ذبح، پولیس کے چھاپے

ریاض : سعودی شہری نے دکان میں گھس کر ایشیائی کارکن کو بے دردی سے ذبح کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی اندوہناک واقعہ جازان ریجن کی کمشنری ابوعریش میں پیش آئی،جہاں مقتول دکان میں بٹھا یومیہ حساب کتاب کررہا تھا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقتول شٹر گراکر حساب کررہا تھا کہ اچانک ایک شخص شٹر اٹھا کر دکان میں داخل ہوا اور دکان میں رکھا چھرا اٹھا کر ایشیائی کارکن کو قتل کردیا۔

پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر چھرے کے وار کے متعدد نشانات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کےلیے اسٹور میں لگے کیمرے بند کردئیے تھے تاہم برابر والی دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کی مدد سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کریانہ اسٹور کے مالک ایشیائی شہری کا جسد خاکی سردخانے منتقل کردیا ہے۔

The post سعودی عرب: کریانہ اسٹور کا ملازم ذبح، پولیس کے چھاپے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KviPwc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear