
اسلام آباد: ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، نیول چیف ایڈمرل محمد امجدخان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کاثبوت ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے جوان، آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
Breaking News: Pak Navy carried out successful surface to air missiles tests today. Chief of the Naval Staff Admiral Amjad Khan Niazi witnessed the occasion. Missiles hit targets in air With accuracy. pic.twitter.com/daW5Mf9S5z
— Fakhar Ur Rehman (@fakharrehman001) December 30, 2020
The post پاک بحریہ نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور سنگ میل طے کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KN9pMH
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear