بختاور بھٹو زرداری کی منگنی آج میں ہوگی، تیاریاں مکمل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 27 نومبر، 2020

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی آج میں ہوگی، تیاریاں مکمل

کراچی : محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب آج کرا چی بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں صرف بھٹو،زرداری،چوہدری خاندان کےافرادشریک ہوں گے، کسی رکن اسمبلی ،کابینہ ممبر کو منگنی کی تقریب میں مدعونہیں کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں 100سے125مہمانوں کودعوت دی گئی ہے جبکہ منگنی کی تقریب میں مہمانوں کوکیمرہ لےجانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

ذرائع بلاول ہاوس کے مطابق بختاور بھٹو نے منگنی کی تقریب کے لئے خصوصی لباس ڈیزائن کرایاہے ۔

تقریب سے قبل بلاول ہاوس کو ڈس انفیکٹ کرایاگیا ہے، تقریب میں شرکت کیلئےکورونامنفی رپورٹ ہونالازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کو کورونا صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی، تقریب کے انتظامات سے آصف زرداری کو مکمل آگاہ کردیا گیا ہے۔

The post بختاور بھٹو زرداری کی منگنی آج میں ہوگی، تیاریاں مکمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mcSjpc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear