
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج ہوگی، اجلاس میں ری اسٹرکچرنگ، کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس پر بریفنگ اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔
ٹاسک فورس ری اسٹرکچرنگ،کفایت شعاری سےمتعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی جبکہ پوسٹل لائف انشورنس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور تبدیلی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
وفاقی کابینہ ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کے قیام ، مالی سال2020-21کیلئےجموں کشمیرریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں جی بی میں عدالتوں کے پریذائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری ، ا سپیشل کورٹ بنکس پشاورکے پریذائیڈنگ افسر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع دی جائے گی۔
اجلاس میں زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہوگی اور کابینہ ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear