وزیر اعظم عمران خان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 14 نومبر، 2020

وزیر اعظم عمران خان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دیوالی کا تہوار مبارک ہو۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منا رہی ہے، دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ اسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

دیوالی کا تہوار 5 دن کا تہوار ہے، اس دوران روشنیوں اور چمک دمک سے گھروں کو سجایا جاتا ہے اور آتش بازی کی جاتی ہے، جبکہ طرح طرح کی مٹھائیاں بھی کھائی اور کھلائی جاتی ہیں۔

The post وزیر اعظم عمران خان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lw2Nj6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear