وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 26 نومبر، 2020

وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے

نائیجریا : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس  میں  مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے اور  شرکا کو   صورتحال سے  آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا سینتالیسواں اجلاس آج ہو گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کےلئے نائیجریا پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر اجلاس سے خطاب کریں گے۔

او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں امریکہ، مشرق وسطیٰ اور عالمی تبدیلیوں پر پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے مناسب فورم ہے جبکہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہو گی۔

The post وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HDIguj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear