‘بپن راوت پاکستان مخالف بیان کے بجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں، دفتر خارجہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 7 نومبر، 2020

‘بپن راوت پاکستان مخالف بیان کے بجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کے بے معنی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا بپن راوت کی زبان آرایس ایس بی جے پی کی انتہا پسند سوچ ظاہر کرتی ہے ، بپن راوت پاکستان مخالف بیان کےبجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں بھارتی چیف آف ڈیفنس کے پاکستان سےمتعلق بے معنی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بپن راوت کا بیان ان کی سیاسی سوچ اور پاکستان کے حقائق سے ناواقفیت ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بپن راوت کی زبان آرایس ایس بی جےپی کی انتہا پسند سوچ ظاہر کرتی ہے، آر ایس ایس،بی جےپی اکھنڈ بھارت اور ہندو توا کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں ، افسوس ہے یہ ذہنیت اب بھارتی اداروں، فوج میں بھی پائی جاتی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس کابیان بھارت کےاندر،باہرغلط کاموں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، ہندوتوا پالیسیوں سےبھارت میں مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانےکاسلسلہ جاری ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور ہجوم کےتشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بپن راوت پاکستان مخالف بیان کےبجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں۔

The post ‘بپن راوت پاکستان مخالف بیان کے بجائے ذمہ داریوں پر دھیان دیں، دفتر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kdBnNC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear