
کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح ایک فیصد رہ گئی جبکہ کرونا سے صحتیابی کی شرح 98فیصدتک پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت بلوچستان نے کروناوائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کرونا متاثرہ مریضوں کی تعداد16ہزار33ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر کرونا سے 152افراد کا انتقال ہوا۔ تعلیمی اداروں میں759افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 376 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو گئی ہے۔
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 30 مریض جاں بحق
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید تیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 923 ہو گئی ہے، جب کہ 830 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
The post بلوچستان میں کرونا کے فعال کیسز کی شرح ایک فیصد رہ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/353AEdk
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear