The case related to the appointment of consul for Indian spy Kulbhushan Yadav will be heard today - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 6 اکتوبر، 2020

The case related to the appointment of consul for Indian spy Kulbhushan Yadav will be heard today

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت آج کرے گا، مخدوم علی خان کےبعدعابد حسین نے بھی عدالتی معاونت سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی ،لارجر بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سماعت کرے گا ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہیں۔

مخدوم علی خان کےبعدعابد حسین نے بھی عدالتی معاونت سےانکارکردیا ہے ، عابدحسین منٹو کا کہنا ہے کہ مجھےصحت اجازت نہیں دے رہی، خرابی صحت کےباعث عدالت کی معاونت نہیں کر سکتا، اس سے قبل مخدوم علی خان نے بھی عدالت سے معاونت کے لئے معذرت کی تھی۔

عدالت نےمعاونین سےعالمی عدالت انصاف کےفیصلےکی روشنی میں معاونت کاحکم دیا تھا اور عدالتی معاونت کیلئے عابد حسین منٹو،حامدخان، مخدوم علی خان کو معاون مقرر کیا تھا ، اب عدالتی 3 معاونین میں صرف حامد خان رہ گئے ہیں۔

ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کے ہائی کورٹ کے دو بار نوٹس کے باوجود بھارتی سفارت خانے نے کوئی جواب نہیں دیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت پاکستان کو ایک بار پھر کلبھوشن کے حقوق کیلئے بھارت سے رابطہ کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ یہ آئینی عدالت ہے فیئر ٹرائل مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کو موقع دیتے ہیں۔

یاد رہے وزارت قانون نے اسلام آبادہائی کورٹ میں کلبھوشن کا قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اس حوالے سے حکم صادر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو سکے۔

The post بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36yxorC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear