روسی اپوزیشن لیڈر کا صدر پیوٹن پر سنگین الزام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

روسی اپوزیشن لیڈر کا صدر پیوٹن پر سنگین الزام

ماسکو: روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی نے زہر کے حملے کا شکار ہونے کے بعد الزام لگایا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کے کہنے پر انہیں زہر دیا گیا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کا کہنا ہے کہ انہیں زہر سے مارنے کی کوشش صدر ولادی میر پیوٹن کے کہنے پر کی گئی۔

انہوں نے یہ الزام ایک جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے لگایا۔

اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کو مبینہ طور پر اعصاب کو متاثر کرنے والا ایک مہلک زہر دیا گیا تھا جس سے وہ کوما میں چلے گئے تھے تاہم اب ان کی حالت خاصی بہتر ہے۔

نوالنی 20 اگست کو سائبیریا سے ماسکو واپس جارہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں علاج کے لیے جرمنی لایا گیا اور برلن کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ کوما میں چلے گئے تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم زہر ان پر کیا اثرات مرتب کرے گا، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

اب نوالنی نے روسی صدر پر اس کا الزام لگایا ہے، دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سمیت دیگر مغربی خفیہ ایجنسیوں کے لیے کام کرتے ہیں۔

روسی حکام نے اپوزیشن لیڈر کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

The post روسی اپوزیشن لیڈر کا صدر پیوٹن پر سنگین الزام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34kkj2n

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear