Prime Minister Imran Khan acquitted in PTV Parliament attack case - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 29 اکتوبر، 2020

Prime Minister Imran Khan acquitted in PTV Parliament attack case

اسلام آباد : پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا، اےٹی سی جج راجہ جواد عباس نے وزیراعظم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔

اےٹی سی جج راجہ جواد عباس نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ سرکاری وکیل کی جانب سےبھی وزیراعظم عمران خان کی درخواست کی حمایت کی گئی تھی۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی ایمانداری ایک بارپھرثابت ہوگئی ، ثابت ہوگیا کہ عمران خان پرالزامات سیاسی تھے، اس کیس کافیصلہ 6،5سال بعد فیصلہ آیا۔

وزیراعظم کےوکیل نےتحریری جواب انسداددہشتگردی کی عدالت میں جمع کرایا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونےکا بیان نہیں دیا، عمران خان کیخلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں، یہ کیس سیاسی مقدمہ تھا ،سزا کا کوئی امکان نہیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 کے تحت عمران خان کو بری کیا جائے۔

اس سے قبل عدالت عمران خان کوایس ایس پی تشددکیس سےبھی بری کر چکی ہے۔

خیال رہے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مل کر 126 دن کا دھرنا دیا تھا، دھرنے کے دوران پی ٹی وی کے دفتر اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔

بعد ازاں عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر 2014 کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ اور ایس ایس پی تشدد سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ شامل تھا۔

The post پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان بری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31OhTIQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear