Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi telephoned his Turkish counterpart - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 7 اکتوبر، 2020

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi telephoned his Turkish counterpart

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہم معاملات میں دونوں ممالک کےمؤقف میں مماثلت خوش آئند ہے، مسئلہ کشمیر پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنانے پر ترکی کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں ترک صدر نے کشمیر پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، ترک صدر کی غیر متزلزل حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

The post وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36DgTKL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear