Economic Co-ordination Committee meeting: The ban on setting up CNG stations for 10 years is likely to be lifted - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 7 اکتوبر، 2020

Economic Co-ordination Committee meeting: The ban on setting up CNG stations for 10 years is likely to be lifted

اسلام آباد : مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سی این جی اسٹیشنز قائم کرنے پر 10 سال سے عائد پابندی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سی این جی اسٹیشنز کو آر ایل این جی پر لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی ، نئے سی این جی اسٹیشنز کو صرف درآمد آر ایل این جی پر چلانے کیلئے لائسنس جاری ہوگا اور سی این جی اسٹیشنزقائم کرنے پر 10سال سے عائد پابندی کو اٹھایا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیر اعظم ریلیف پیکج میں شامل اشیا کی قیمتوں میں نظرثانی پر غور کرے گی اورمنگریو اورمٹھری گیس فیلڈ کی گیس سوئی سدرن کو دینے کی منظوری دے گی۔

ای سی سی کمیٹی سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو دو گیس فیلڈوں سے گیس کی فراہمی کے بارے میں فیصلہ کرے گی جبکہ کمیٹی کو ملک کی مجموعی معاشی اورغذائی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5برآمدی شعبوں کیلئےگیس کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ 20اکتوبرسےہفتہ اور اتوار کو برآمدی شعبےکیلئےگیس50فیصدکم ہوگی، برآمدی شعبےکیلئےفروری تک930روپےفی ایم ایم بی ٹی یوگیس فراہم ہوگی۔

مقامی وتندور کےعلاوہ کمرشل صارفین کیلئےگیس کی قیمت بڑھانےکی منظوری بھی دی گئی تھی جبکہ ، گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا
تھا۔

اعلامیہ کے مطابق گیس انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے پرانےواجبات وصول کرنےکافیصلہ کیا گیا، جی آئی ڈی سی کےایک تہائی واجبات وصول کئےجائیں گے جب کہ فیول ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی0.32 پیسےفی یونٹ بڑھانےکی منظوری دی گئی۔

The post اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس : سی این جی اسٹیشنز قائم کرنے پر 10 سال سے عائد پابندی اٹھائے جانے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ixqx40

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear