
لاہور : وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیارضاکاروں کو حکومتی بیانیہ کھل کر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سوشل میڈیارضاکاروں کااجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے حکومتی بیانیہ کھل کرپیش کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات سمیت اہم اجلاسوں کی صدارت کی،پنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا اورتقسیم سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نابینا،خواجہ سرا،محروم طبقے کو ہیلتھ کارڈ ترجیحی بنیاد پر دینےکی ہدایت کردی اورہیلتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق بیوروکریسی کےتحفظات مسترد کردیے۔
وزیراعظم نے صوبےمیں صحت کارڈکی مرحلہ وار فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی تہذیب یافتہ معاشرےکاشعارہے، غریب عوام کوصحت کی سہولتوں کی فراہمی گڈگورننس کاحقیقی مظہرہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اور اجلاس میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، نئےترقیاتی منصوبوں کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا، جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا پانی کی ترسیل ، سیوریج، پبلک پارکس پرخصوصی توجہ دی جائے۔
The post وزیراعظم کی سوشل میڈیارضاکاروں کو حکومتی بیانیہ کھل کر پیش کرنے کی ہدایت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear