Great news for those with Saudi passports and residences - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 23 اکتوبر، 2020

Great news for those with Saudi passports and residences

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے متعدد آن لائن خدمات کا افتتاح کیا گیا ہے جس کے تحت اقامہ ہولڈرز بیرون ملک میں ہونے کے باوجود اقاموں کی آن لائن تجدید کراسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی سہولتوں کے ذریعے اگر کوئی شہری بیرون ملک میں موجود ہے تو وہ وہاں سے بھی آن لائن اقدامے کی تجدید کراسکے گا، سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محکمہ پاسپورٹ سے متعلق متعدد آن لائن نئی خدمات کا افتتاح کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابشر افراد، ابشر اعمال اور مقیم ای پلیٹ فارم کے ذریعے محکمہ پاسپورٹ سے متعلقہ خدمات حاصل کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے جس میں ناصرف اقامے بلکہ دیگر آن لائن سہولتیں بھی موجود ہیں۔

اس سہولت کے ذریعے اقامے کی تجدید اور بیرون مملکت سے خروج و عودہ ویزے میں توسیع کرائی جا سکے گی، اس کے علاوہ ملازمت کے آزمائشی مرحلے کے دوران خروج نہائی ویزہ جاری کرایا جاسکے گا۔

جو شہری اپنے 15 سال یا پھر اس کے کم عمر کے بچوں کا سعودی پاسپورٹ بنانا چاہتے ہیں تو وہ بھی آن لائن یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں، دریں اثنا پاسپورٹ کی توسیع بھی ممکن ہے۔

The post سعودی پاسپورٹ اور اقامہ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kzYUJe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear