’پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد کام شروع کر دے گی، اصولی منظوری دے دی‘ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

’پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد کام شروع کر دے گی، اصولی منظوری دے دی‘

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد کام شروع کر دے گی، اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس نے ملاقات کی، عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ محروم طبقات کی فلاح ہمارا فرض ہے اس لیے پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد کام شروع کر دے گی، اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے، شہروں میں لنگر خانے بھی کھولے جا رہے ہیں، ماضی میں کم زور طبقے کو یک سر نظر انداز کیاگیا تھا، سابق حکمرانوں کی ترجیحات نمائشی منصوبے لگانا تھیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی ضروریات پر توجہ دی، بیت المال کی محروم طبقات کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیں، بیت المال محروم طبقات کے فلاحی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی پاکستان بیت المال نے گراں قدر اقدامات کیے ہیں، پاکستان بیت المال کو ہر ممکن انتظامی تعاون اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

دریں اثنا، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

The post ’پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد کام شروع کر دے گی، اصولی منظوری دے دی‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Gl2jNo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear