سعودی عرب : نایاب جانور دیکھ کر لوگوں کو خوشگوارحیرت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 5 ستمبر، 2020

سعودی عرب : نایاب جانور دیکھ کر لوگوں کو خوشگوارحیرت

ریاض : سعودی محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے سوشل میڈیا پر وائرل عجیب و غریب جانور کے وڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والے جانور کو ’الزریقا‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا شمار ان جانوروں میں کیا جارہا ہے جن کی نسل نایاب ہوتی جارہی ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے حوالے سے لوگ طرح طرح کے سوالات کررہے ہیں اور مختلف خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

بیان میں محکمے کا کہنا ہے کہ یہ جانور جنوبی مکہ مکرمہ اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور یہ رات کے وقت نکلتا ہے۔ اس کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے۔

The post سعودی عرب : نایاب جانور دیکھ کر لوگوں کو خوشگوارحیرت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Z5o0Hd

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear