گھریلو ملازماؤں کے حوالے سے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 6 ستمبر، 2020

گھریلو ملازماؤں کے حوالے سے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاض: سعودی حکام نے پہلی مرتبہ آذر بائیجان سے گھریلو ملازمائیں لانے کی منظوری دے دی ہے، آذر بائیجان سے ملازماؤں کی درآمد کی لاگت دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں پہلی مرتبہ آذر بائیجان سے گھریلو ملازمائیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حائل میں ریکروٹنگ ایجنسی نے بتایا ہے کہ آذر بائیجان سے گھریلو ملازمائیں لائی جائیں گی۔

ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

ریکروٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان سے مسلم باورچی خواتین لانے کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت مساند پلیٹ فارم سے لائسنس مل گیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق آذر بائیجان سے گھریلو ملازمہ لانے کی لاگت 15 ہزار ریال ہوگی، یہ اب تک معروف ملکوں سے گھریلو ملازماؤں کی درآمد کی لاگت کے حوالے سے مناسب ہے۔

سری لنکا سے گھریلو ملازمہ لانے کی لاگت 25 ہزار ریال آرہی ہے جبکہ کارروائی مکمل کرنے میں 90 دن لگتے ہیں، فلپائن سے گھریلو باورچی خاتون کی درآمد کی لاگت 16 ہزار ریال ہے اور کارروائی 90 روز میں مکمل ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ آذر بائیجان مغربی ایشیا اور مشرقی یورپ کے درمیان واقع ملک ہے، اس کے مشرق میں بحر قزین، شمال میں روس، شمال مغرب مں جارجیا، مغرب میں آرمینیا اور جنوب میں ایران واقع ہیں۔

The post گھریلو ملازماؤں کے حوالے سے سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35b5TDG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear