لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 6 ستمبر، 2020

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا اور بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سینئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی قابض فوج نے گزشتہ روز ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بلا اشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر پر کرنی گاؤں کا 19 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔

اس سے چند روز قبل بھارتی فوج نے ایل او سی کے سبز کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھوئی گاؤں کی رہائشی 70 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی تھی جس میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

The post لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lXlk8H

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear