افتخار شلوانی کو ایدمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 5 ستمبر، 2020

افتخار شلوانی کو ایدمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے سابق کمشنر افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبائی سیکرٹری بلدیات افتخار شلوانی کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے کی منظوری دے دی ہے، نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے قبل سندھ میں کمشنر کراچی، محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئیگا تو قابل قبول ہوگا، گورنر سندھ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئے گا تو قابل قبول ہوگا، ایڈمنسٹریٹر اسی شہر سے تعلق رکھنے والا ہونا چاہئے۔

The post افتخار شلوانی کو ایدمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QYN1iW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear