عمان حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے بڑا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 4 ستمبر، 2020

عمان حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے بڑا اعلان

مسقط: عمان حکومت نے کاروباری اور صنعت کار طبقے کے لیے بڑا اعلان کر دیا، کرونا سے متاثرہ افراد مقررہ مدت کا کرایہ ادا نہ کریں جس دوران کاروبار بند تھا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے وزیر صحت ڈاکٹر احمد آل سعیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی اور صنعتی پیشے سے وابسطہ افراد جنہیں سلطنت عمان کی سپریم کمیٹی کے فیصلے کے ذریعے اپنی دکانیں اور کاروبار بند کرنے کا کہا گیا تھا، ان کو کرایہ ادا نہ کرنے کا پورا حق ہے۔

عمان: ریستورانوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

اس سے قبل گزشتہ ہفتے عمان میں کرونا کے باعث بند ہونے والے کیفے اور ریستوران 5 ماہ بعد سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیے گئے تھے۔

مسقط بلدیہ نے کیفے اور ریستورانوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ کھانے اور مشروبات کے لیے برتن اور کپ کو ایک بار ہی استعمال کریں۔

The post عمان حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hTj7Zk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear