امریکا: شور مچانے پر سفاک شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 4 ستمبر، 2020

امریکا: شور مچانے پر سفاک شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کردیا

واشنگٹن: امریکا میں اونچی آواز میں بات کرنے اور شور مچانے پر درندہ صفت شوہر نے اپنی بیوی سمیت 2 بچوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکی کا یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں پیش آیا، جہاں باپ نے اپنے دو بیٹوں اور بیوی کو صرف اس بنیاد پر قتل کردیا کہ وہ گھر میں شور مچارہے تھے، پولیس کے ہاتھوں زیرحراست مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔

جیمز ویب نامی قاتل

پولیس کے مطابق قاتل نے فائرنگ کے بعد ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی اور ڈھٹائی سے اپنے جرم کا بھی اعتراف کرلیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جب اپارٹمنٹ پہنچے تو متاثرین دم توڑ چکے تھے۔

پولیس نے مجرم کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جیمز ویب نامی قاتل کی عمر 57 برس ہے، جبکہ مقتول بچوں کی عمریں 13 اور 16 سال تھیں، اہلکاروں کو گھر میں بیوی اور بچے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مجرم کو لیو اسٹیرٹ نامی جیل میں رکھا گیا ہے، جیمزویب کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

The post امریکا: شور مچانے پر سفاک شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32VXKAf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear