بیروت: دھماکے کے 1 ماہ بعد ملبے تلے دبے انسان کے زندہ ہونے کی امید - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 4 ستمبر، 2020

بیروت: دھماکے کے 1 ماہ بعد ملبے تلے دبے انسان کے زندہ ہونے کی امید

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کے 1 ماہ بعد ملبے تلے دبے انسان کی زندہ ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تباہ شدہ گھر کے ملبے کے نیچے آلے کی مدد سے کسی زندہ انسان کے دل کی دھڑکن کا سراغ لگایا گیا ہے۔ ملبے تلبے دبے انسان کی تلاش میں چلی کی ریسکیو ٹیم کے کھوجی کتے نے بھی مدد کی۔

چلی کی ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ امیدیں نہیں لگانا چاہتے تاہم کسی کی لاش یا زندہ شخص کے ملنے کے ایک فیصد امکان کی صورت میں بھی تلاش کا کام جاری رہے گا۔

بیروت میں دھماکے کے ایک ماہ بعد بچ جانے والے افراد کی تلاش کے امکانات بہت کم ہیں، اس دھماکے میں 191 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

چلی کی ریسکیو ٹیم کے اہلکار نے بتایا ہے کہ اس آلے نے کسی جانور کی نہیں بلکہ انسان کے سانس لینے اور دل کی دھڑکن کی نشاندہی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکے سے 191 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

The post بیروت: دھماکے کے 1 ماہ بعد ملبے تلے دبے انسان کے زندہ ہونے کی امید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3566GWG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear