پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلنا شروع ہوں گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 26 اگست، 2020

پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلنا شروع ہوں گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم اٹھا ہے، ڈائیوو پاکستان اور اسکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریٹجک الائنس آج ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں پاکستان کے پہلے الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشن کو بھی فعال کردیا گیا۔

الیکٹرک کار چارجنگ سروس پر لوڈ شیڈنگ اثر انداز نہیں ہوسکے گی جبکہ صارفین ڈیزل اور پیٹرول سے بجلی پرمنتقل ہو کر اخراجات میں کمی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو کرنے میں بھی معاون ہوں گے۔

چارجنگ کے فی یونٹ 40 روپے لگیں گے اور پوری کار 2 ہزار روپے میں چارج ہوگی، جو فی یونٹ تقریباً 6 کلو میٹر مائلیج دے گی۔

The post پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلنا شروع ہوں گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32uOdjq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear