سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں سے متعلق نئی وضاحت بھی آگئی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 26 اگست، 2020

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں سے متعلق نئی وضاحت بھی آگئی

ریاض: سعودی عرب میں شہریوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے انتظار میں ہے لیکن حکومت نے اب تک عالمی پروازوں سے پابندیاں نہیں اٹھائیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ جیسے ہی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے احکامات جاری ہوں گے مطلع کر دیا جائے گا۔

سعودی ایوی ایشن نے بتایا کہ حکومت نے اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے پروازوں کی بحالی کا انتظار ہے۔

سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں سے متعلق اہم وضاحت آگئی

خیال رہے کہ سعودی عرب میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ رواں سال اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) مذکورہ خبر کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دے چکا ہے۔

حالیہ دنوں سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے وضاحت کی تھی کہ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، تاحال اس قسم کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، انٹرنیشل فلائٹس کی بحالی کرونا کیسز میں کمی سے مشروط ہے۔

The post سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں سے متعلق نئی وضاحت بھی آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hw4dYK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear