حکومت کی بڑی کامیابی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 24 اگست، 2020

حکومت کی بڑی کامیابی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل

کراچی: حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، جون میں 10کروڑ ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہوگیا، جولائی 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 42کروڑ40 لاکھ ڈالرزتک جا پہنچا جبکہ جون میں 10کروڑ ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 4ماہ میں کرنٹ اکاوَنٹ بیلنس سرپلس رہا جبکہ گذشتہ سال اسی مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 61 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا، جس میں نمایاں بہتری آئی۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں بہتری برآمدات میں مسلسل بحالی ، ریکارڈ سے زیادہ ترسیلات زر کی بدولت ہے جبکہ اسٹیٹ بینک اور حکومت کی جانب سے متعدد پالیسیوں اور انتظامی اقدامات نے بھی سپورٹ فراہم کی۔

بینک نے مزید کہا کہ برآمدات میں بھی بحالی برقرار رہی ، جولائی میں برآمدات کی شرح نمو میں مزید 19.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون میں 25.5 فیصد رہی۔

The post حکومت کی بڑی کامیابی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lfNlaX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear