مزید 3 کشمیریوں کی شہادت، مشال ملک کا اقوام متحدہ سے انصاف کا مطالبہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 20 اگست، 2020

مزید 3 کشمیریوں کی شہادت، مشال ملک کا اقوام متحدہ سے انصاف کا مطالبہ

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 24گھنٹوں کے دوران مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کردی، مظلوم کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ بستور جاری ہے، مشال ملک نے ایک بار پھر عالمی ادارے سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت نے کرونا اور لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، اقوام متحدہ قتل عام کی انکوائری کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کمیشن بھیجے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فوج کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو اب بھی برقرار ہے، قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر نام نہاد سرچ آپریشن کرتی ہے، اس دوران مظلوموں کو اغوا یا پھر موقع پر ہی فائرنگ کرکے شہید کردیا جاتا ہے۔

The post مزید 3 کشمیریوں کی شہادت، مشال ملک کا اقوام متحدہ سے انصاف کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34cV0kt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear