کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں، شاہ محمود قریشی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 27 جولائی، 2020

کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی
اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جبکہ قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جبکہ قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے، بعض قوانین کے حوالے سے ہمارا ایک موقف ہے جبکہ اپوزیشن کا ایک دوسرا موقف ہے.
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے اوراپوزیشن کے درمیان نکتہ نظرکے درمیان فرق کومل بیٹھ کرطے کرنے اوربہترقانون سازی کیلئے 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا چکی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف، نیشنل سیکیورٹی، نیب سے متعلقہ مسودے اپوزیشن کو بھجوا دیے، مجھے توقع ہے کہ اپوزیشن کے احباب فراخ دلی کے ساتھ ان مسودوں کو دیکھیں گے اورپھرہم مل بیٹھ کراس پرگفت وشنید کریں گے۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوچکا ہے جبکہ دوسرا بھی عنقریب ہوگا، ہم اس ملک میں بہترقانون سازی کے ذریعے کرپشن کی بیخ کنی چاہتے ہیں، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے،
کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے، لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے انہیں کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
The post کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.


from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2DehAxm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear