کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 1 جون، 2021

کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا

اسلام آباد: کویت نے10سال بعدپاکستان کیلئےورک ویزےکااجراشروع کردیا ، اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنےخاندان کےافرادکوکویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبےسےمتعلق افرادکویت جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کویت نے10سال بعدپاکستان کیلئےورک ویزےکااجراشروع کردیا جبکہ کورونافرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کوحیران کر دیا ، بھارت سمیت خطےکےممالک اس موذی مرض سے نبردآزماہیں، ہمارےہاں کراچی کےعلاوہ تمام ملک میں شرح 4فیصدسےبھی کم ہوگئی ہے۔

خیال رہے وزیرداخلہ شیخ رشید کویت کےسرکاری دورےکےبعدوطن واپس پہنچ گئے، پاکستان آمدپرکویت کےسفیرنصرالمطیری نےوزیرداخلہ شیخ رشیدکااستقبال کیا۔

دورےمیں پاکستانیوں کیلئے10سال بعدکویتی ویزوں کی بحالی میں کامیابی ملی ، جس کے بعد اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنےخاندان کےافرادکوکویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبےسےمتعلق افرادکویت جاسکیں گے۔

شیخ رشیدنےکویت کےوزیراعظم،اورہم منصب سمیت دیگرحکام سےملاقاتیں کیں ، جس میں وزیرداخلہ نے کویتی قیادت کاپاکستانیوں کےویزوں کی بحالی پرشکریہ اداکیا جبکہ دورےمیں کویت میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی۔

The post کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34B9o4Q

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear