پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 25 مئی، 2021

پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسترد شدہ عناصر کو یکسر رد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم ملکی سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا، غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، پی ڈی ایم کامنفی سیاسی بیانہ اپنی موت آپ مر چکا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنےکی سعی لاحاصل رہے گی، نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، یہ کمیشن، کک بیکس سےکمائی دولت کو بچانےکےلیے اکٹھےہوئےتھے، پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا۔

اپنے بیان میں پی ڈی ایم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے چالیس چوروں کی بیٹھک کا کوئی مقصد نہیں، یہ استعفوں، لانگ مارچ کی طرح تحریک چلانے کی بھی ہمت نہیں رکھتے، ان کی تحریک تاریک ہو گئی اور صرف گفتن،شنید،برخاستن تک ہے، وزیر اعظم کی جرأت مند قیادت کے ہوتے انکو قومی وسائل لوٹنےکاحساب دینا ہوگا۔

The post پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SkIoDU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear