سعودی عرب میں عید تعطیلات کا اعلان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 5 مئی، 2021

سعودی عرب میں عید تعطیلات کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے عیدالفطر کی مناسبت سے سرکاری اور نجی شعبے میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر سرکاری دفاتر میں 12 جبکہ نجی شعبے میں چار تعطیلات ہوں گی۔

سعودی عرب میں سرکاری اداروں کے ملازمین کی عید کی تعطیلات جمعرات 6 مئی سے شروع ہوں گی اور پیر 17 مئی 2021 کو چھٹی کا آخری دن ہوگا۔

تمام سرکاری دفاتر منگل 18 مئی سے کھل جائیں گے۔

وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ بغیر منافع والے اور نجی سیکٹر کے ملازمین کی چھٹیاں چار دن کی ہوں گی جن کا آغاز منگل 11 مئی کی ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگا۔

حکومت نے پابند کیا ہے کہ آجروں کو قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی دوسری شق کی پابندی کرنا ہوگی۔

The post سعودی عرب میں عید تعطیلات کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3h20O6F

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear