چین سے خریدی گئی سنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈوز پاکستان پہنچ گئیں - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 5 مئی، 2021

چین سے خریدی گئی سنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد : چین سے سنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈوز پاکستان پہنچ گئیں ، ویکسین کواین آئی ایچ منتقل کردیا گیا ہے، ویکسین کی فارمولیشن، پیکنگ این آئی ایچ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے کوروناویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین سےسنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈوز پہنچی ہیں، چین سے آنے والی کورونا ویکسین کین سائینو کمپنی کی تیارکردہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کوروناویکسین چینی ایئرلائن کے ذریعےپاکستان لائی گئی،کورونا ویکسین کی فارمولیشن، پیکنگ این آئی ایچ میں ہوگی، این آئی ایچ کی ٹیم نےاسلام آباد ایئرپورٹ پرویکسین وصول کی، جس کے بعد ویکسین کواین آئی ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے ویکسین کی فراہمی میں تیزی لانے کے لئے حکومت پاکستان اور وزارت صحت نے تین بوئنگ 777 پی آئی اے ہوائی جہاز چین بھیجے تھے، پی آئی اے کے طیاروں کے ذریعے 10 لاکھ کوویڈ 19 ویکیسن کی ڈوزز پاکستان لائی گئیں۔

خیال رہے پاکستان کو کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی فراہمی رواں ہفتے سے شروع ہو جائے گی، پاکستان کو کوویکس کےتحت آسٹرازنیکا کی12لاکھ ڈوز ملیں گی، پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ہے، کوویکس پاکستان کی 20فیصدآبادی کو ‏مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

The post چین سے خریدی گئی سنگل ڈوز ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار ڈوز پاکستان پہنچ گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33dBnH8

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear